سلوانیا کی خاتون کورونا وائرس سے مشتبہ طور پر متاثر

   

جیسلمیر۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے سرحدی جیسلمیر میں کورونا کی مشتبہ خاتون مریض کو اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق سردی،زکام اور کھانسی سے متاثر اس خاتون کو جمعہ کی رات سرکاری جواہر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 34 سالہ ریپمک یوروپ کے سلوانیا کی رہنے والی ہے اور اسے اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرکے کورونا وائرس کی جانچ کی جارہی ہے ۔