سلواڈر میں اٹلی، جنوبی کوریا کے لوگوں کا داخلہ ممنوع

   

بیونس آئرس، 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وسطی امریکی ملک سلواڈر نے اٹلی اور جنوبی کوریا سے آنے والے لوگوں کے داخلے پر پابندی عا ئد کر دی ہے ۔سلواڈور کے صدر نجیب ابو کیکلانے ٹویٹ کر کے کہا‘‘ میں نے ملک کی مائیگریشن سروس کو جنوبی کوریا اور اٹلی کے لوگوں کے داخلے پر روک لگانے کا حکم دیا ہے ’’ ۔مسٹر ابو کیلا نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ صدر کے مطابق سلواڈور کے ساتھ ساتھ ان ممالک سے آنے والے سفارتکاروں کو اسپتال میں الگ 30 دن گزارنے ہوں گے ۔ واضح ر ہے کہ جنوبی کوریا اور اٹلی اس وقت کورونا وائرس کے متاثر ہیں ۔