واشنگٹن7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کے آبائی ملک سلووینیا میں ان کا لکڑی کا مجسمہ تیار کرلیا گیا۔ جرمن نڑاد امریکی فنکارنے میلانیا ٹرمپ کا ا?سمانی رنگ کا مجسمہ ان کے 2017 ء میں زیب تن کیے گئے لباس کو دیکھ کر تیار کیا، جسے انہوں نے اپنے شوہر کی تقریب حلف برداری میں پہنا تھا۔ دوسری جانب مقامی افراد نے میلانیا کے مجسمے کو کارٹون کریکٹر’ اسمرفس‘سے مشابہ قرار دے دیا۔
