سلیبرٹی ریسارٹس میں فائرنگ سے سنسنی، ایک شخص شدید زخمی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 15 جولائی (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ شاہ میرپیٹ میں فائرنگ کے واقعہ سے سنسنی پیدا ہوگئی جہاں سابقہ بیوی کے عاشق نے سابقہ شوہر پر ایرگن سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ فائرنگ کے بعد شاہ میرپیٹ سلیبرٹی ریسارٹس میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اس واقعہ میں زخمی سدھارتھ کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے جبکہ حملہ آور کو جو ٹی وی سیریلس کا ایکٹر بتایا گیا ہے پولیس نیاسے حراست میں لے لیا ہے۔ حملہ آور ٹی وی ایکٹر منوج سدھارتھ کی سابقہ بیوی سمیتا کے ساتھ ناجائز تعلقات میں تھا۔ شوہر سے علحدگی کے بعد سمیتا نے منوج سے قربت اختیار کرلی تھی اور اس کے ساتھ زندگی بسر کررہی تھی۔ ذرائع کے مطابق دونوں میںناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔ آج سدھارتھ اپنے بچوں سے ملاقات کیلئے سلیبرٹی ریسارٹس پہنچا جہاں منوج پہلے سے موجود تھا، جس نے ایرگن سے سدھارتھ پر فائرنگ کردی ۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس عہدیدار سلیبرٹی ریسارٹس پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ منوج معروف تلگو ٹی وی سیریلس میں کام کرچکا ہے جو سمیتا کے ساتھ رہتا تھا۔ 2019ء میں میاں بیوی میں تنازعہ پیدا ہوگیا جس کے بعد سدھارتھ اور سمیتا کے درمیان دوری پیدا ہوگئی۔ سمیتا نے اس وقت کوکٹ پلی فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی ۔ سدھارتھ ویزاگ میں ہندوجا تھرمل پاور پلانٹ کا منیجر ہے جو علحدگی کے بعد بچوں کو لینے کی کوشش کررہا تھا اور بچوں سے ملاقات کیلئے وہ آج آیا تھا۔ منوج کے خلاف اس نے سابق میں شکایت درج کروائی تھی کہ وہ اس کے بچوں کو ہراساں کررہا تھا اور منوج کو ایک لڑکا جو بارہویں جماعت میں زیرتعلیم ہے، اس نے چائلڈ ویلفیر کمیٹی کو شکایت کی تھی۔ سدھارتھ کی لڑکی آٹھویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع