سلیمانی اور مہندس کی ہلاکت پر ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹوئیٹ

   

واشنگٹن 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے سمندر پار عسکری کارروائیوں کی ذمہ دار ‘قدس بریگیڈ’ کے سربراہ قاسم سلیمانی اور عراق کی الحشد ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس کی حالیہ حملوں میں ہلاکت کے بعد امریکہ کی طرف سے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے علی الصبح ‘ٹویٹر’ پر قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی ہلاکت کی خبر پرامریکی پرچم کے ساتھ ٹویٹس کی جس کا مقصد ایرانی ملیشیائوں کے خلاف امریکہ کی کامیاب کارروائیوں پر کامیابی اور فتح کو کا اظہار ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ عراق کی ایرانی حمایت یافتہ الحشد ملیشیا کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی ہلاکت پر ٹویٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے اسے امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف فتح کی علامت قرار دیا۔