طرابلس ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں 2011ء کو اسد حکومت کے خلاف شروع ہونے والی عوامی بغاوت کچلنے کے لیے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ مقتول کمانڈر سلیمانی نے شام میں جس بے دردی کے ساتھ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار اس کے ان گنت شواہد موجود ہیں۔اس حوالے سے شام کے وزیر علی ایوب کی ایک فوٹیج منظرعام پرآئی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ قاسم سلیمانی نے شام کے علاقے حمص میں باب عمر کے مقام پر نہتے لوگوں کو بیرحمی کے ساتھ قتل کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ اور قومی سلامتی کونسل میں ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کے ماہر مائیکل ڈوران نے شامی وزیر دفاع علی ایوب کا ویڈیو کلپ شائع کیا ہے ، جس میں حمص میں باب عمر قتل عام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ‘قدس فورس’ کمانڈر قاسم سلیمانی پیش پیش تھے۔