سلیمانی قتل، ٹرمپ اور دیگرکے ٹرائل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم

   

تہران : ایران نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے ایک سال بعد سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی لیڈروں کے ٹرائل کے لیے تہران اور بغداد میں الگ الگ خصوصی عدالتیں قائم کی ہیں۔عراق میں متعین ایرانی سفیر ایرج مسجدی نے ایک بیان میں بتایا کہ عراق کے دارالحکومت بغداد اور تہران میں الگ الگ ٹرائل کورٹ تشکیل دی گئی ہیں جو القدس ملیشیا کے سربراہ کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراق کی الحشد ملیشیا کے نائب صدر ابو مہدی المہندس کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات کریں گی۔ ‘فارس’ کے مطابق عراق میں ایرانی سفیر مسجدی کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے حوالے سے عالمی عدالتوں سے کسی ٹھوس اقدام اور فیصلے کی توقع نہیں۔ اس لیے عراق اور ایران میں سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کے قتل کی تحقیقات کے لیے خصوصی عدالتیں تشکیل دی گئی ہیں۔