سلیمانی کی موت کا بدلہ لینگے : روحانی

   

تہران 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور علاقہ کی دوسری آزاد اقوام میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا امریکہ سے بدلہ لینگی ۔ روحانی نے کہا کہ امریکہ سے مزاحمت اور اسلامی اقدار کا تحفظ ضروری ہے ۔ انہوںنے یہ بیان ایک ایرانی فوجی کمانڈر کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد جاری کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی بدلہ لینے کی بات کہی ہے ۔