سلیمانی کی ہلاکت ‘ امریکہ مخالفین کو روکنے کی حکمت عملی : مائیک پومپیو

   

واشنگٹن : امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت امریکہ کے دشمنوں کی جانب سے اٹھنے والے چیلنجس کو دبانے ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ تھی ۔ انہوں نے اسٹانفورڈ یونیورسٹی میں خطاب میں یہ بات کہی ۔ امریکہ نے کہا تھا کہ یہ کارروائی امریکہ کے خلاف سلیمانی کی جانب سے حملوں کی منصوبہ بندی کی وجہ سے کی گئی ۔