تہران، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ڈرون راکٹ حملے میں گزشتہ ہفتے ہلاک ہوئے ایران کی اسلامی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سیلمانی کے کرمان میں آخری سفر کے دوران بھَگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 213 ہو گئی ہے ۔ایرانی ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ نے اس کی اطلاع دی ۔ اس سے پہلے مہلوکین کی تعداد 40 اور زخمیوں کی تعداد 190 بتائی گئی تھی ۔ سلیمانی کے آخری سفر میں لاکھوں لوگ شامل تھے ۔ تہران میں 10 لاکھ لوگ اپنے لیڈر کو آخری وداعی دینے کے لئے جمع ہوئے تھے ۔ جنرل سلیمانی کے آبائی شہر کرمان کی سڑکوں پر منگل کی صبح ہی لاکھوں لوگ اپنے بہادر افسر کو آخری وداعی دینے آئے تھے ۔