سلیمان بیکری: کنٹرول روم کے پیامات کی سماعت کی گئی

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک عدالت نے جو 1993ء کے سلیمان بیکری کیس کا ٹرائل منعقد کررہی ہے، پولیس کنٹرول روم کو بھیجے گئے وائرلیس پیامات کی آڈیو ریکارڈنگ کی آج سماعت کی۔ 1993ء کے فسادات کے دوران سات پولیس والوں نے مبینہ طور پر بے قصور افراد پر فائرنگ کردی تھی۔ آڈیو ریکارڈنگ یہاں ایڈیشنل سیشنس جج یو ایم پڈواڈ کی عدالت میں سنی گئی۔