حیدرآباد۔/27 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) عطا پور کے علاقہ سلیمان نگر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک گودام میں لگی آگ سے علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق سلیمان نگر میں واقع ایک اسکراپ کے گودام میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مقامی عوام اور پڑوسیوں کا محفوظ مقام پر تخلیہ کردیا گیا۔ اس حادثہ میں دھوئیں اور آگ کے شعلوں سے عوام کو سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ اطلاع کے ساتھ ہی دو فائر انجن گاڑیوں نے مقام واردات پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ع
ماں اور بیٹی کی خودکشی
حیدرآباد۔27 دسمبر ( یو این آئی) تلنگانہ کے منچریال ضلع میں ماں اور بیٹی نے خودکشی کرلی۔ضلع کے مندامری علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ان دونوں کی شناخت 36سالہ ماں دھنالکشمی اور اس کی بیٹی 16سالہ جیونی کے طورپر کی گئی ہے ۔مقامی افراد نے بتایا کہ ان دونوں نے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
اس بات کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔خاندانی جھگڑے اس انتہائی اقدام کی وجہ سمجھی جارہی ہے