سلیم ۔جاوید کی ڈاکیومنٹری سیریز ’اینگری ینگ مین‘ کا ٹریلر جاری

   

ممبئی: بالی ووڈ کے سب سے مشہور اسکرپٹ رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر پر مبنی دستاویزی سیریز اینگری ینگ مین کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ اینگری ینگ مین کو سلمان خان فلمز، ایکسل میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ اور ٹائیگر بے بی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر میں سلمیٰ خان، سلمان خان، رتیش سدھوانی، فرحان اختر، زویا اختر اور ریما کاگتی جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ اس سیریز کی ہدایت کاری نمرتا راؤ نے کی ہے ۔ تین ایپی سوڈ کی یہ سیریز 20 اگست کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر جاری کی جائے گی۔
ٹریلر لانچ کے موقع پر سلیم- جاوید، سلمان خان، فرحان اختر، زویا اختر موجود تھے ۔ ڈاکیومنٹری کے ٹریلر میں امیتابھ بچن، جیا بچن، شتروگھن سنہا، سلمان خان، فرحان اختر، ہریتک روشن، عامر خان، شبانہ اعظمی، کرن جوہر سمیت کئی ستارے نظر آرہے ہیں۔