حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے مضافات میں ایک تقریب غم کے ماحول میں بدل گئی جہاں امکان ہے پکوان گیس کا سلینڈر سے اخراج خوشی کو غم میں بدلنے کا سبب بن گیا اور تقریباً 5 افراد بشمول بچے اور خواتین شدید جھلس گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مکان میں گھر بھراؤنی کی تقریب جاری تھی اور تمام رشتہ دار اور دوست احباب تقریب میں شرکت کیلئے پہونچ رہے تھے کہ اچانک پکوان گیس سلینڈر سے گیاس خارج ہو رہی تھی اور کس نے اس طرف توجہ نہیں دی اور حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت وینکٹیش ، اوما ، پرساد ، پرتاپ ، ناگراجو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔