حیدرآباد۔/22جنوری، ( سیاست نیوز) شہر میں آتشزدگی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک تازہ ترین واقعہ میں علاقہ حکیم پیٹ میں سلینڈر پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں ویلڈنگ کارخانہ جلکر خاکستر ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ معراج کالونی ٹولی چوکی میں واقع ویلڈنگ کے ایک کارخانہ میں آج شام یہ حادثہ پیش آیا جس کے بعد رہائشی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر فائر انجن عملے کو جائے حادثہ پر طلب کرلیا گیا اور پولیس کی ایک ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ 5 سلینڈرس کے دھماکے ہوئے جس کے بعد کارخانہ میں آگ پھیل گئی۔ اس حادثہ کے بعد سینکڑوں افراد وہاں جمع ہوگئے۔ پولیس ہمایوں نگر نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ب