سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن پر پہلی مرتبہ ٹی ایم سی کا قبضہ ممتا بنرجی نے عوام کا شکریہ ادا کیا

   

Ferty9 Clinic

کلکتہ: سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں پہلی مرتبہ واضح اکثریت حاصل ہونے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ شمالی بنگال میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات دونوںمیں بی جے پی کوبڑی کامیابی ملی تھی اس کے بعد بھی بی جے پی نے دارجلنگ اور سلی گوڑی کے لیے کچھ نہیںکیا۔ کوچ بہار، جلپائی گوڑی، شمالی اور جنوبی دیناج پور میں بی جے پی نے کوئی کام نہیں کیا ہے ۔یہ پہلا موقع ہے جب سلی گوڑی میونسپلٹی پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہوا ہے ۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سلی گوڑی کے تمام وارڈوں میں بی جے پی کو سبقت حاصل ہوئی تھی۔ممتا نے رائے دہندوں کا شکریہ ادا کیا۔