حیدرآباد۔ 11اگست (یواین آئی)شہر حیدرآباد کے امیرپیٹ میٹرو اسٹیشن میں بم کے خوف سے دہشت مچ گئی۔میٹرو سیکوریٹی اسٹاف نے کچرے کے ڈبہ میں فون کی ارتعاش کو بم سمجھ کر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد ایس آرنگر پولیس بم کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ کے ساتھ اسٹیشن پر پہنچی گئی۔کتوں کی مدد سے اسٹیشن کا معائنہ کیاگیا تاہم کچرے کے ڈبہ میں موبائل فون کے پائے جانے کے بعد میٹرو اسٹیشن کے اسٹاف نے راحت کی سانس لی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ موبائل فون کے کام نہ کرنے پر ہی اس کو کچرے میں پھینک دیا گیا تھا۔بم کی اطلاع سے اسٹیشن پر کچھ دیر کے لئے افراتفری کا ماحول دیکھا گیا، تاہم یہ غلط ثابت ہوا۔