سماجوادی قائد شرد یادو کا دیہانت

   

نئی دہلی :معروف سماجی وادی لیڈر شرد یادو کا 75 سال کی عمر میں دیہانت ہو گیا ہے۔ شرد یادو کی بیٹی سبھاشنی یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ان کے دیہانت کی خبر دی اور لکھا ہے کہ ’’پاپا نہیں رہے۔‘‘ واضح رہے کہ شرد یادو 4 مرتبہ بہار کے مدھے پورہ سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔ وہ جنتا دل یو (جے ڈی یو) کے سربراہ بھی رہے ہیں اور مرکزی حکومت میں وزیر بھی تھے۔وہ کچھ دنوں سے گروگرام کے فورٹس ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ جمعرات (12 جنوری) کو انھوں نے آخری سانس لی۔ خبر ملنے پر بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور دیگر قائدین نے گہرے رنج کا اظہارکیا ۔