نئی دہلی :سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی حالت اب بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اعظم خان تیزی سے ٹھیک ہو رہے تھے، لیکن گزشتہ دنوں ان کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی اور انھیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑا۔ ان کی حالت اس وقت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کا لکھنو کے میدانتا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔خبروں کے مطابق سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان آئی سی یو میں تین سے پانچ لیٹر آکسیجن سپورٹ پر رکھے گئے ہیں۔ ان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس اور کیویٹی ملی تھی۔ میدانتا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ اعظم خان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس نامی مرض کی شکایت گزشتہ دنوں ملی تھی۔