لکھنؤ۔ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ سماجی انصاف کے تصور کو عملی جامہ پہنانااسی وقت ممکن ہوپائے گا جب آبادی کے صحیح اعدادوشمار کو پیش کیا جائے سبھی کو مناسب موا ایسی صورت میں ہی سبھی کو مواقع میسر ہوسکیں گے ۔پارٹی دفتر پر پرچم کشائی کے بعد منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے ہفتہ کو کہا کہ گاندھی جی، آچاریہ نریندر دیو، لوک نائیک جئے پرکاش نارائن اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکرسمیت مجاہدین آزادی نے ملک کی آزادی کے ساتھ جو سپنے دیکھے تھے ان کے راستے پر چلتے ہوئے ان کے ادھورے سپنوں کو پورا کرنے کا عزم کرنا ہی ان کے تئیں ہماری سچی خراج عقیدت ہوگی۔