کمیونٹی کنٹکٹ پروگرام، ڈی سی پی چیتنیہ کمار کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /2 جولائی ( سیاست نیوز ) عوامی مسائل کی سماعت اور ان کی یکسوئی کیلئے پولیس عوام کی دہلیز پر دستک دے گی ۔ سماجی برائیوں منشیات، غیر سماجی سرگرمیوں اور امن کو بگاڑنے کی کوششوں کو ناکام بنانا اور پرسکون ماحول کو فراہم کرنا ہی کمینوٹی کانٹاکٹ پروگرام کارڈن اینڈ سرچ کا مقصد ہے ۔ یہ بات ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ زون مسٹر چتینیہ کمار نے بتائی ۔ ساؤتھ ایسٹ زون پولیس کی جانب سے آج سعیدآباد پولیس اسٹیشن حدود میں کارڈن اینڈ سرچ منعقد کیا گیا ۔ جس میں 230 پولیس ملازمین نے حصہ لیا ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی کی نگرانی میں کئئے گئے اس کمیونیٹی کانٹاکٹ پروگرام میں 2 اے سی پیز، 14 انسپکٹرس اور 22 سب انسپکٹرس شامل تھے ۔ اس دوران عوامی مسائل کی سماعت بھی کی گئی اور علاقہ میں خواتین سے بات چیت کی گئی اور انہیں ہراسانی اور مسائل کے متعلق پولیس سے بلاخوف اپنے مسائل پیش کرنے کی اپیل کی گئی ۔ ڈی سی پی چیتنیہ کمار نے بتایا کہ تین ماہ سے مفرور ایک ملزم جو اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث کو گرفتار کیا گیا ۔ اس کے علاوہ 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ جن سے پوچھ تاچھ کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ 5 روڈی شیٹرس سے پوچھ تاچھ کی گئی اور انہیں پابند کیا گیا۔ پولیس نے اس پروگرام میں غیر مجاز گیاس ری فلنگ کو بے نقاب کیا اور 56 گاڑیوں کو ضبط کیا جن میں 52 ٹو وہیلرس اور 4 وہیلرس گاڑیاں شامل ہیں ۔ جن کے کوئی دستاویزات نہیں تھے ۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والے کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ڈی سی پی نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنے مسائل کو پیش کریں اور ڈائیل 100 کے علاوہ 112 پر بھی اپنے مسائل پیش کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر پولیس حیدرآباد ڈی جی پی سی وی آنند کی خصوصی ہدایت پر کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرامس جاری ہیں۔ ع
دفتر سیاست میں نیٹ ؍ ایپسٹ کونسلنگ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : نیٹ ؍ ایپسٹ کونسلنگ کے طریقہ کار ، کالجس ، کورس کی معلومات اسنادات کی ضرورت پر طلباء اور سرپرستوں کی رہنمائی کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر روزانہ 4 تا 7 بجے شام رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ۔