میدک میںایم ایم اے کا اجلاس ‘ائمہ وموذنین کی شرکت ‘ جاوید حسامی ودیگرکا خطاب
میدک ۔23؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک مسلم ملی اسوسی ایشن(ایم ایم اے )کا ایک اہم اجلاس صدرملی اسوسی ایشن الحاج محمد عمر خان عکاذ کی صدارت میںمسلم شادی خانے میں بعدنمازعشاء منعقدہوا۔ناظم مدینۃ العلوم الحاج محمدجاویدعلی حسامی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس اہم اجلاس میںایم ایم اے اسوسی ایشن نے مقامی مساجدکے ائمہ اکرام کے علاوہ ارکان کمیٹی کو بھی خصوصی طورپرمدعو کیاجس کا اولین مقصدیہ تھا کہ آج مسلم نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں کے خاتمہ اور نوجوانوںکو راہ راست پرلاتے ہوئے مساجد سے جوڑا جائے اور قرآنی تعلیمات سے روشناس کروایاجائے ۔ مولانا جاوید علی حسامی نے کہا کہ تمام مساجد کے پیشوائوں کو چاہئے کہ نماز جمعہ کے خطبہ اردو کے دوران نوجوانوںکونصیحتوں سے متعلق بیان میںشامل کریںیا دعا کے ساتھ ہی 10منٹ کیلئے معاشرے میں پھیلی ہوئی بیماریوں کے خاتمہ کیلئے بیان دیں۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ دن میںکسی ایک نماز کے ساتھ ہی درس قرآن کا اہتمام بھی ضرور کیا کریں۔مفتی ڈاکٹر میرعابد علی نے کہا کہ ہم اسنانی معاشرے کابغور جائزہ لیں تو ہمارا معاشرہ کئی طرح کی برائیوں کا شکارہے ۔ہرفرد‘ہر بچہ موبائل فون کا غلط استعمال کررہا ہے ۔ آج معاشرے کی بگاڑ کا سب سے بڑا فتنہ موبائل بن گیا ہے ۔ مفتی صابرنے کہا کہ والدین کا فریضہ بنتا ہے کہ اپنی اولاد کو بہترین تربیت دیں۔ عصری تعلیمات کے ساتھ قرآن کی تعلیمات اورمثبت ماحول ‘اخلاقی تعلیمات سکھلائیں۔ مولانا سید عبدالرشید نے کہا کہ معاشرے میں سدھارلاناہرکسی کی ذمہ داری ہے ۔مولانا عبید الرحمن جاویدنے کہا کہ پیشامام مساجدکو چاہئے کہ وہ پانچوں وقت کی نماز پڑھانے کے علاوہ محلہ کے مسلمانوںپربھی نظررکھیں۔ نماز کی دعوت دیں‘ مساجدکوآباد کریں۔ ظفراللہ نے کہا کہ امام مساجدکی قدرکریں۔ انہوں نے کہا کہ امام وموذن کا مقام بہت بلنداوراہمیت کا حامل ہے ۔ اس اجلاس میںایم ایم اے اسوسی ایشن کے معتمد ڈاکٹرصوفی شجاعت‘سید سعادت علی ذکی ‘ شیخ فضل احمد ایڈوکیٹ ‘ حافظ محسن علی حامد‘حافظ محمداقبال ‘ محمدشمس الدین ‘ مجیب راجہ ‘ سید غفاراحمدنیازی ‘ حافظ محمد فصیح الدین ‘ شجیع الدین قابل ‘ حافظ محمدلطیف حسین ‘ مولانا شاہد‘ حافظ حذیفہ ‘حافظ محمدعامرخان ‘محمددیم حسین کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی ۔