سماجی جہدکار مینکا گاندھی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

   

تحفظ گائے اور آوارہ کتوں پر قابو پانے کے اقدامات کی ستائش
حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) ملک میں جانوروں کے تحفظ کی جہدکار مینکا گاندھی نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو، چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ، کمشنرس میونسپل کارپوریشن اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ عہدیداروں نے مینکا گاندھی کو ریاست کے بلدی حدود میں تحفظ گائے اور آوارہ کتوں کے سلسلہ میں حکام کی جانب سے کئے جارہے اقدامات سے واقف کرایا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بلدی حدود میں آوارہ کتوں کی نس بندی کے ذریعہ ان پر قابو پانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عہدیداروں نے اس سلسلہ میں پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دیا۔ ریاست میں تحفظ گائے کے سلسلہ میں حکومت کی منصوبہ بندی سے مینکا گاندھی کو واقف کرایا گیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ گائے کے تحفظ کے لئے حکومت نے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ عصری سہولتوں کے ساتھ بلدی حدود میں گاؤ شالہ تعمیر کئے جارہے ہیں اور حال ہی میں گاؤ شالہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ریاست کے مختلف علاقوں اور مندروں کے احاطہ میں گاؤ شالہ کی تعمیر کی منصوبہ بندی سے چیف منسٹر نے واقف کرایا۔ مینکا گاندھی نے تحفظ مویشیان کے ضمن میں تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی ستائش کی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے تینوں بلدی حدود اور بڑے شہروں میں جانوروںکے تحفظ کے اقدامات کی تفصیلات حاصل کیں۔ 1