سماجی جہد کاروں کا کانگریس سے اظہار یگانگت

   

Ferty9 Clinic

ریاست بھر میں حکومت کے خلاف مظاہرہ منعقد کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد 9 جون ( این ایس ایس ) کئی سماجی کارکنوں اور جہد کاروں نے دھرنا چوک پر جاری سی ایل پی لیڈر ملو بٹی وکرامارک کے مرن برت کی تائید کا اظہار کیا ہے ۔ ایم آر پی ایس لیڈر مندا کرشنا مادیگا اور سماجی جہد کار کنچے ایلیا نے آج دھرنا چوک کا دورہ کیا اور سی ایل پی لیڈر و کانگریس پارٹی سے اظہار یگانگت کیا جو سی ایل پی کے ٹی آر ایس میں انضمام کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ مندا کرشنا مادیگا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم کی جانب سے سی ایل پی لیڈر کے مرن برت کی مکمل تائید کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم کی جانب سے ملو بٹی وکرامارک کی تائید میں ریاست بھر میں احتجاجی پروگرامس منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر کو سیاسی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں دلتوں کو چیف منسٹر مسلسل نشانہ بناتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ کے سی آر نے دلت کو ریاست کا چیف منسٹر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے دلتوں کو دھوکہ دیا ہے اور خود چیف منسٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے پہلے دلت ڈپٹی چیف منسٹر ٹی راجیا کو بھی اپنی کابینہ سے نکال باہر کردیا تھا ۔