۔15 دن کیلئے ناناوتی ہاسپٹل منتقل کرنے بامبے ہائیکورٹ کی اجازت
نئی دہلی: بامبے ہائیکورٹ نے محروس سماجی جہدکار اور ادیب وراورا راؤ کو 15 دن کیلئے ناناوتی ہاسپٹل منتقل کرنے کی اجازت دی ہے جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔ اس 15 روزہ علاج کے اخراجات حکومت مہاراشٹرا ادا کرے گی۔ عدالت نے ان کے ارکان خاندان کو بھی دواخانہ کے اصولوں کے مطابق دواخانہ رہنے کی اجازت دی ہے۔ سماجی جہدکار اس وقت تلوجا جیل میں زیردریافت قیدی کے طور پر محروس ہیں۔ انہیں پڑوسی علاقہ نوی ممبئی میں ایلگر پریشد ماوسٹوں سے تعلق کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 81 سالہ وراورا راؤ نے درخواست ضمانت داخل کی تھی اور انہیں فوری طور پر ممبئی میں علاج کیلئے ناناوتی ہاسپٹل منتقل کرنے کی بھی رٹ درخواست دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہیں نیورولوجیکل اور دیگر جسمانی عارضہ لاحق ہے۔ جون 2018ء میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔