سماجی جہد کار ورا ورا راو دو دن ٹمکور پولیس تحویل میں

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو 7 جولائی ( ایجنسیز ) انقلابی شاعر و سماجی جہد کار ورا ورا راو کو کرناٹک کے ٹمکور ضلع کی ایک عدالت میں 2005 کے نکسلائیٹس حملہ کیس کے سلسلہ میں پیش کیا گیا ۔ اس حملہ میں چھ پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوا تھا ۔ ورا ورا راو کو پہلے بھیما ۔ کوریگاوں تشدد 2018 کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ پونے کی یروڈہ جیل میں قید تھے ۔ انہیں گذشتہ دنوں ٹمکور پولیس نے اپنی تحویل میں لیا اور یروڈہ جیل پونے سے پوا گڈہ پہونچایا گیا ۔ اس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے پوچھ تاچھ کیلئے ورا ورا راو کو دو دن کیلئے پولیس تحویل میں دیدیا تھا ۔ پولیس کا ادعا ہے کہ نکسلائیٹس حملہ کیس میںان کے ملوث ہونے کا ثبوت موجود ہے ۔