سماجی حقوق ہڑپنا بی جے پی کا روایتی کام: کمل ناتھ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ذات پات کے سروے کو قانونی الجھنوں میں پھنسانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی سماجی حق ماری کی علامت ہے ۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی قانونی دلائل میں الجھا کر ’ذات کے سروے‘ کو روکنا چاہتی تھی، لیکن پٹنہ ہائی کورٹ نے اس پر سے پابندی ہٹا کر ہر محروم، استحصال زدہ کے لیے نہ صرف ‘سماجی انصاف’ کو یقینی بنایا بلکہ آنے والے وقت میں ’معاشی انصاف‘کا راستہ بھی کھول دیا ہے ۔ ذات پات کی مردم شماری سے سب کے حقوق کی متناسب حصہ داری کا راستہ کھلے گا اور جمہوریت کی سمت نیچے سے اوپر کی طرف جائے گی۔ بی جے پی کی جاگیردارانہ سوچ عدم مساوات اور جبر کی رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ غریبوں اور کمزوروں کے حقوق کو مارنے کے لئے ذات پات کی مردم شماری کے خلاف ہے ۔عوام اگلے انتخابات میں ذات پات کی مردم شماری کو روکنے والی بی جے پی کا اس طرح بائیکاٹ کریں گے کہ ووٹوں کی گنتی کے دن نہ تو ان کے لیڈر نظر آئیں گے اور نہ ہی ان کے امیدوار۔
بی جے پی سماجی حق ماری کی علامت ہے ۔