سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے علاج کریں : کلکٹر

   

کاماریڈی :5؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد کاماریڈی مستقر کے تمام خانگی دواخانہ بند کردئیے گئے تھے اور خانگی دواخانہ بند ہوجانے کے بعد کاماریڈی اور اس کے اطراف و اکناف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سرکاری دواخانوں کا رخ کررہے ہیں اور سرکاری دواخانہ میں بڑھتے ہوئے مریضوں کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرس علاج کرنے کیلئے خوف زدہ ہورہے ہیں اور کنٹراکٹر ڈاکٹرس ڈیوٹیوں کرنے سے انکار کرتے ہوئے مستعفی ہوتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ کو تحریری طور پر لکھ کر دینے پر ہلچل پیدا ہوگئی تھی ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ضلع کلکٹر شرط نے آج صبح سرکاری دواخانہ پہنچ کر ڈاکٹروں سے ایک اجلاس منعقد کیا اور ان سے تفصیلی طور پر بات چیت کی انہوں نے کہا کہ حالات سنگین ہے ایسے وقت میں ڈاکٹروں کا مستعفی ہوجانا سراسر غلط ہے ۔ حالات کی بناء پر فوری رجوع ہونے اور اپنے استعفیٰ کو واپس لینے کی خواہش کی ۔ سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل اجئے کمار کی موجودگی میں مستعفی شدہ ڈاکٹروں سے بات چیت کے بعد ڈاکٹروں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ۔ سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے علاج کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر ڈی ایم اینڈ ایچ او چندر شیکھر ، اڈیشنل کلکٹر وینکٹیش دھوترے بھی موجود تھے ۔