سماجی دوری کی عدم پابندی، ڈی مارٹ برانچ بند

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 14 اپریل (سیاست نیوز) سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر ویجلنس کے عہدیداروں نے کارروائی ڈی مارٹ ایل بی نگر شاخ کو مہربند کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک اطلاع پر کوویڈ لاک ڈاؤن پر عمل آوری نگرانی کررہے ویجلنس کے عہدیداروں نے آج ایل بی نگر کا رُخ کیا اور ڈی مارٹ اسٹور کا جائزہ لیا۔ اس اسٹور میں سماجی دوری کو برقرار رکھنے کی کوئی پابندی پر عمل نہیں کیا جارہا ہے اور نہ ہی اسٹور کے اندر کوئی احتیاطی تدابیر جیسے سنیٹائزر رکھا گیا تھا۔ ویجلنس کے عہدیداروں نے تمام اسٹورس کا جائزہ لینے کے بعد ڈی مارٹ ایل بی نگر کو مہربند کردیا۔