سماجی فاصلہ نہ رکھنے پربیت الخلا کی صفائی کرنی پڑے گی

   

جکارتہ ۔ 13مئی ( سیاست ڈاٹ )انڈونیشیا میں کورونا کے سبب کیے جانے والے حفا ظتی اقدامات پرعمل نہ کرنے پرسخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماجی فاصلہ نہ رکھنے والوں کو بیت الخلا کی صفائی کرنی پڑے گی جبکہ دیگر خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔جکارتہ میں کورونا کے سبب کی جانے والی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے کئی سخت سزاویں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ماسک نہ پہننے والوں کو دو لاکھ پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھرنا پڑے گا جبکہ مجمع لگانے والے افراد کو عوامی مقامات کی صفائی کرنی پڑے گی۔قانون توڑنے والوں کو مخصوص جیکٹ بھی پہنائی جائے گی۔ لاک ڈاوین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر پانچ کروڑ روپے تک کا جرمانہ کیا جاسکے گا۔