٭ سماجی کارکن صدف جعفری اور سابق آئی پی ایس آفیسر ایس آر داراپوری آج جیل سے رہا ہوگئے ، جنہیں گزشتہ ماہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لکھنو میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔ مقامی عدالت نے ہفتہ کو دونوں کے علاوہ دیگر افراد کی ضمانت منظور کی تھی ۔ صدف جعفر نے بتایا کہ 19 ڈسمبر کو انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پرامن احتجاج کر رہی تھیں اور فیس بک لائیو کے ذریعہ پولیس کے خاموش تماشائی بنے رہنے کو بے نقاب کر رہی تھیں۔