سماجی کارکن نودیپ کور کی ضمانت پر رہائی

   

چندی گڑھ : پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے سماجی کارکن نودیپ کور کی ضمانت منظور کردی ہے ۔ انہیں ہریانہ کے سونی پت میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ صنعتی یونٹ کا گھیراؤ کرتے ہوئے کمپنی کی جانب سے رقومات ادا کرنے کا مطالبہ کررہی تھیں ۔ عدالت نے ان کی درخواست ضمانت کو قبول کیا اور رہائی کا حکم دیا ۔ 23 سالہ انسانی حقوق کی کارکن نے جج کے سامنے دعویٰ کیا کہ پولیس اسٹیشن میں اس پر ظلم ڈھایا گیا ہے ۔ /12 جنوری کو سونی پت پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا ۔