سماجی کارکن ہرش مندر کے گھر اور دفتر پر ای ڈی کا چھاپہ

   

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو نئی دہلی میں ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر اور سماجی کارکن ہرش مندر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ ماری کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ چھاپے ہرش مندر اور ان کی اہلیہ کے جرمنی جانے کے چند گھنٹوں بعد مارے گئے۔ چھاپہ صبح 8 بجے وسنت کنج میں واقع ان کی رہائش گاہ اور ادھچینی میں سینٹر فار ایکویٹی اسٹڈیز کے دفتر پر مارا گیا۔مہرولی میں منڈر کے زیر نگرانی چل رہے ‘چلڈرن ہوم’ پر بھی مبینہ طور پر ای ڈی نے چھاپہ مارا، جمعرات کی صبح تقریبا تین بجے ہرش مندر برلن میں رابرٹ بوش اکیڈمی میں فیلوشپ کے لیے جرمنی روانہ ہوئے تھے۔ وہ سینٹر فار ایکویٹی اسٹڈیز میں بحیثیت ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔