سماج میں بے چینی پھیلانے والوں کے لیے فرینڈلی پولیسنگ

   

Ferty9 Clinic

عوامی تنقید کا ازالہ ، ڈی جی پی کا دورہ ایل بی نگر پولیس اسٹیشن ، عملہ سے بات چیت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے کہا کہ فرینڈلی پولیسنگ تمام شہریوں پر عائد نہیں ہوگی بلکہ ایسے شہریوں کے لیے پولیس کی یہ پالیسی لاگو ہوتی ہے جو قانون کے دائرے میں قانون کی عزت کرتے ہیں بلکہ ایسے شہریوں کے لیے نہیں ہے جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سماج میں بے چینی کا باعث بنتے ہیں ۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے آج ایل بی نگر پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور عملہ سے بات چیت کی ۔ ایک ایسے وقت جب کہ چند عہدیداروں کے سبب پولیس کی فرینڈلی پولیسنگ پر تنقید ہورہی ہے ۔ پولیس کے سربراہ کا بیان بے چینی کو دور کرنے کا باعث بن گیا ہے ۔ انہوں نے جرائم سے پاک سماج کی تعمیر کے لیے سٹیزن فرینڈلی پولیس کو رائج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ سوشیل میڈیا ، سمینار اور پبلک ایڈوائزمنٹ کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دینے کی مذموم کوشش جاری ہے ۔ ڈی جی پی نے خانگی سیکوریٹی کارڈز پان شاپ کے مالکین سے دوستانہ تعلقات میں اضافہ کا مشورہ دیا اور کہا کہ ان کے ذریعہ مجرمین کی اطلاعات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجرمین کو عوام کے درمیان سزا دینے سے زیادہ قانون کے ذریعہ سزا دلانے سے بہت زیادہ خوف پیدا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں ایک ہی طرح کی پولیس پالیسیوں پر عمل کرنے کے اقدامات جاری ہیں ۔ اس موقع پر رچہ کنڈہ کمشنر مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت ایڈیشنل کمشنر مسٹر سدھیر بابو ڈی سی پی پریت سنگھ ڈی سی پی سلمیا و دیگر موجود تھے ۔۔