سماج میں خواتین کی تعلیم کی بڑی اہمیت ہے

   

Ferty9 Clinic

قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کے ڈرامہ ’کستوربا‘ کا آغاز ، محمود علی کا خطاب
حیدرآباد ۔ /18 اگست (پریس نوٹ) قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کے مہاتما گاندھی اور کستوربا گاندھی کی زندگی پر ڈرامے ، کستوربا کا کل رات ریڈیسن بلیو پلازا پر آغاز کرتے ہوئے وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی نے کہا کہ سماج میں خواتین کیلئے تعلیم نہایت ضروری ہے ۔ خواہ اس میں تاخیر ہی کیوں نہ ہو ۔ انہوں نے اس ڈرامہ کے ایک ڈائیلاگ کا حوالہ دیا جس میں مہاتما گاندھی ، کستوربا سے کہتے ہیں کہ جبکہ ان کی عمر 72 سال ہے اور وہ پونے کی ایک جیل میں ہے ’’ تم ابھی بھی پڑھائی شروع کرسکتی ہو ‘‘ ۔ محمود علی نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ہے ۔ پدما شری محمد علی بیگ کی ہدایت کے اس ڈرامہ کی ستائش کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ڈرامہ اور اس کے فن کاروں کی اداکاری سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ انہوں نے قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جانب سے ہندوستان کی اہم شخصیتوں اور دکنی تاریخ کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کی جارہی ہے ۔