ہنمکنڈہ میں تعلیم الاسلام تحریری مقابلہ کا انعقاد، 24 ڈسمبر کو انعامات کی تقسیم
ورنگل ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دینی تعلیمی بورڈ ضلع ورنگل جو شروع سے ہی اپنی دینی تعلیمی مقاصد اور اسلامی دینی شعور بیدار کرنے کے لئے مختلف قسم کے پروگرام کرتی آئی ہے اسی کے اس کڑی کے طور پر زکریا فنکشن ہال رائے پورہ ہنمکنڈہ میں ’ تعلیم الاسلام تحریری مسابقہ ‘ کا حافظ محمد نصیر الدین حسامی صدر دینی تعلیمی بورڈ ضلع ورنگل کی زیر صدارت اورمولانا مفتی محمدزکریا قاسمی جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ کی نگرانی میں انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس دینی تعلیمی مسابقہ پروگرام میں قاضی پیٹ ،صوبیداری ،ہنمکنڈہ ،ورنگل ،شمعون پیٹھ ،قلع ورنگل سے تعلق رکھنے والے تقریبا 600سے زائد خواتین ،طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔یہ تحریری مسابقہ صرف اردو اور انگریزی میڈیم اسکولس اور کالجیس کے درمیان رکھا گیا ۔اس مسابقہ کے لئے تین گروپ ترتیب دیئے گئے ۔گروپ Aمیں انٹر میڈیٹ ،ڈگری ، پی جی اور تعلیم یافتہ گھریلو خواتین کو ،گروپ Bمیں آٹھویں ،نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کو ،اور Cگروپ میں پانچویں کلاس سے ساتویں کلاس طلباء طالبات کے لئے متعین کیا گیا ۔ہر گروپ کے لئے انعام اول ،دوم اور سوم کے ساتھ شیلڈ اور سرٹیفکیٹس فراہم کئے جائیں گے ۔اسکولس انتظامیہ اور اولیائے طلباء بھی اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شریک رہے ۔اس پروگرام کے سبب طلباء وطالبات میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا ۔ اس مسابقہ کے نتائج اور انعامات کی تقسیم کے لئے 24ڈسمبر ،بروز اتوار ،بوقت صبح 9بجے سے 1بجے تک ،بہ مقام زکریا فنکشن ہال رائے پورہ ہنمکنڈہ میں اجلاس منعقد ہوگا۔ جس میں شہر حیدر آباد سے خصوصی مہمان تشریف لائیں گے ۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مفتی عبدالحفیظ قاسمی ،مفتی مصعب رفیق قاسمی ،مولانا عبدالکریم قاسمی ،مولانا ناصر قاسمی ،مولانا یعقوب قاسمی ،مولانا محمد زکریا احمد ،مولانا عبدالنصیر رحمانی ،مولانا غفران رحمانی ،حافظ سعود ،مولانا مشتاق رحمانی ،حافظ یعقوب ،مفتی تقی عثمانی نعمانی ،مولانا عبدالحفیظ قاسمی قاضی پیٹ ،مولانا اعجاز حفیظ اسعدی ،مولانا نثار رحمانی ،بطور خاص مولانا عبدالعظیم قاسمی ،حافظ مجاہد سبیلی ،حافظ حیدر سمیع اللہ وغیرہ شریک عمل رہے ۔