سماج وادی نے مزید چار امیدواروں کے اعلان لوک سبھا انتخابات کے لئے بروز جمعہ کر دیا ہے،ایس پی کی جاری کی ہوئی چوتھی لسٹ میں گونڈہ سیٹ سے ونو کمار سنگھ عرف پنڈت سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے ،بارہ بنکی سے رام ساگر راوت،کیرانہ سے موجودہ رکن پارلیمان تبسم حسن اور سنبھل سے سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔
غور طلب ہے کہ سنبھل سے اپرنا یادو کو انتخابات لڑانے کی بات آرہی تھی ۔یہ بھی کہا جا رہا تھا اس نشست سے یادو خاندان کا کوئی فرد میدان میں اترے گا ، اپرنا یادو نے بھی کہا تھا کہ ان کے انتخابات لڑنے اور نا لڑنے کا فیصلہ ملائم سنگھ یادو اور اکلیش کے ہاتھ میں ہیں ۔
یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ کہ ملائم سنگھ نے اپرنا کے لئین سیٹ کی سفارش کی تھی ، لیکن نشست سے سابق رکن پارلیمان اور مسلم کے قد آور لیڈر ڈاکٹر شفیق الراحمن برق کو امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سماجوادی پارٹی نے ابھی تک تکل 15 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ مین پوری سے ملائم سنگھ یادو، فیروزآباد سے اکشے یادو، بدایوں سے دھرمیندریادو، اٹاہ سے کملیش کٹھیریا، رابرٹس گنج سے بھلال کول، بہرائچ سے شبیربالمیکی، قنون سے ڈمپل یادو، لکھیم پورکھیری سے پوروی ورما، ہردوئی سے اوشا ورما، ہاتھرس سے رام جی لال سمن اورمرزا پورسے راجندرایس وند کو میدان میں اتارا ہے۔ واضح رہے کہ بی ایس پی اورآرایل ڈی کے ساتھ اتحاد کے تحت سماجوادی پارٹی 37 لوک سبھا سیٹوں پرالیکشن لڑرہی ہے۔