لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر سوامی پرساد موریہ کے رام چریت مانس کی ایک چوپائی کے سلسلے میں قابل اعتراض بیان پر بحث کے درمیان بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) نے ایس پی کونصیحت دی ہے کہ وہ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور انتہائی پسماندہ طبقات کو شودر کہہ کر ہندوستانی آئین کی توہین کرنا بند کرے ۔مایاوتی نے سلسلہ وار ٹویٹس میں بی ایس پی حکومت میں وزیر رہے اور اب ایس پی کی قانون ساز کونسل کے رکن سوامی پرساد موریہ کا نام لئے بغیر کہا کہ ملک کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے لیے رام چرت مانس اور منواسمرتی گرنتھ نہیں بلکہ ہندوستانی آئین ہے جس میں انہیں ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کا درجہ دیا گیا ہے ۔ سماج وادی پارٹی انہیں شودر کہہ کر آئین کی توہین کر رہی ہے ۔