لکھنؤ: سماج وادی پارٹی نے اتوار کو اپنی نئی مجلس عاملہ کا اعلان کیا ہے۔اس کے مطابق اکھلیش یادو بدستور صدر کے عہدے پر برقرار ہیں جبکہ ان کے چچا و ایم ایل اے شیوپال سنگھ یادو کو پارٹی میں نئی ذمہ داری جنرل سکریٹری کی دی گئی ہے۔ نئی مجلس عاملہ کے اراکین کی فہرست،اور خصوصی مدعو اراکین کی فہرست پارٹی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ مین پوری ضمنی انتخابات میں بہو ڈمپل یادو کی حمایت میں انتخابی میدان میں اترنے کے بعد سے ہی قیاس لگائے جارہے تھے کہ شیوپال کو پارٹی میں کوئی بڑی ذمہ داری دی جائے گی۔