سماج وادی پارٹی کے ساتھ ساتھ بی جے پی کوروکنا ہوگا: مایاوتی

   

لکھنو: بہوجن سماج پارٹی کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے بدھ کواتر پردیش میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی، سماج وادی پارٹی اور کانگریس پر تنقید کی اور ووٹروں سے ان جماعتوں کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔مایاوتی نے الزام لگایاہے کہ ایس پی کی طرح بی جے پی حکومت کی دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات، سنتوں، گرووں اور ان کی عظیم شخصیات کے تئیں ذات پات پر مبنی ذہنیت صاف نظر آرہی ہے،اس لیے ایس پی کے ساتھ ساتھ بی جے پی کو بھی اقتدار میں آنے سے روکنا چاہیے۔بدھ کو سنت شرومنی رویداس کے یوم پیدائش پر اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو کے سمرتی اپوان میں لکھنوڈویڑن کے بی ایس پی امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے سنت روی داس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سنت روی داس چاہتے تھے۔