پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ رانی گنج پولیس نے سابق بی جے پی ایم ایل اے کے بھائی کو گولی مارنے کے الزام میں چہارشنبہ کی رات سماج وادی پارٹی کے لیڈر سمیت 12 افراد کے خلاف قاتلانہ حملے کا کیس درج کیا ۔ڈی ایس پی (سرکل افسر رانی گنج)ونے پربھاکر ساہنی نے جمعرات کو بتایا کہ سابق بی جے پی ایم ایل اے ابھے کمار اوجھا عرف دھیرج اوجھا کے بھائی نیرج کمار اوجھا نے پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ گزشتہ منگل و چہارشنبہ کی شب اپنے دفتر واقع ببھن مئی کے باہر کھڑا تھا کہ کار سوار سماج وادی پارٹی کے لیڈر ونود دوبے و ان کے بھائی درگیش دوبے ،آدرش دوبے ،دنکر دوبے عرف پنٹو ،شیوم تیواری ،ورون بہاری و مونوں دوبے اور چار پانچ نامعلوم پہونچے اور انہیں گولی مار دی ۔
پولیس نے شکایت کی بنیاد پر سماج وادی پارٹی کے لیڈر ونود دوبے سمیت سات نامزد و پانچ نامعلوم سمیت کل 12 افراد کے خلاف قاتلانہ حملے کا کیس درج کر تحقیقات کر رہی ہے ۔