سماج وادی پارٹی کے لیڈر گایتری پرجاپتی کے گھر پرای ڈی کا چھاپہ

   

Ferty9 Clinic

لکھنو: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے جمعرات 14 مارچ کے روز اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر گایتری پرجاپتی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی نے گایتری پرجاپتی اور ان کے خاندان کے ممبران کیخلاف ریت کی غیر قانونی کانکنی اور غیر متناسب اثاثہ جات رکھنے کے معاملے میں کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے، جس کے سلسلے میں آج افسران نے ایک درجن سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔گایتری پرجاپتی اور ان سے وابستہ لوگوں کے ٹھکانوں پر اتر پردیش کے لکھنؤ اور امیٹھی، مہاراشٹرا میں ممبئی اور دہلی میں چھاپے مارے گئے۔ ای ڈی نے 2021 میں اتر پردیش ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کی ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔ ایف آئی آر میں پرجاپتی اور ان سے وابستہ لوگوں کیخلاف ریت کی غیر قانونی کانکنی اور غیر متناسب اثاثے رکھنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔