رام پور سے تعلق رکھنے والے سماج وادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کی صحت بہتر ہوئی ہے۔ وہ گذشتہ کئی دنوں سے کورونا سے متاثرہ (COVID-19 مثبت) ہے اور لکھنؤ کے میدنتا اسپتال میں داخل ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اعظم خان کی صحت بہتر اور اطمینان بخش ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ 9 مئی کو سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان (72 سال) اپنے بیٹے عبداللہ اعظم (30 سال) کورونا انفیکشن کی وجہ سے میدانتا اسپتال لکھنؤ میں علاج کے لئے داخل کۓ گۓ تھے۔ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 19 مئی کو بھی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو 1 لیٹر آکسیجن کے ساتھ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ آج ان کی صحت پہلے کی بنسبت بہتر اور اطمینان بخش ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، عبداللہ اعظم کی حالت مستحکم اور اطمینان بخش ہے ، انہیں بھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے