سماج کو تقسیم کرنے والے منصوبہ کیخلاف جدوجہد کا عزم : پرینکا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی12دسمبر (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے شہریت ترمیمی بل کو سماج کو تقسیم کرنے والا قرار دیتے ہوئے جمعرات کو کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اس تقسیم کرنے والے منصوبوں کے خلاف کانگریس پوری طرح مضبوطی سے لڑے گی۔محترمہ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’بی جے پی جس وقت مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے 150ویں سال مکمل ہونے کا ڈھنڈوڑا پیٹ رہی ہے اسی دوران شہریت ترمیمی بل جیسا بھید بھاؤ اور آئین کی روح کو زخمی کرنے والا بل لارہی ہے ‘‘۔بی جے پی کی تقسیم کرنے والے منصوبوں کے خلاف کانگریس پوری مضبوطی سے لڑے گی۔