سماج کی تشکیل میں تعلیم اہم:گیان پرکاش

   

جونپور: بی جے پی کے سینئر لیڈر،سماجی کارکن و کاروباری گیان پرکاش سنگھ نے کہا کہ مضبوط اور ترقی پذیر سماج کی تشکیل میں تعلیم کافی اہمیت کی حامل ہے ۔ تعلیم ترقی، پروڈکشن، اور صحت کی بنیاد ہے ۔ پرکاش نے ہفتہ کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ آج بچوں کے لئے تعلیم سمیت ترقی کے سبھی وسائل میسر کرانا ناگزیر ہے ۔ دیہی علاقوں میں تعلیم کی بنیادیں مزید مضبوط کرنے لے لئے جونپور واقع گرام گودھنا کے پرائمری اور سینکڈر کالج میں’بلڈنگ ایج لرننگ ایڈ’ کے میعار کے مطابق جدید تکنیکی لیب کو فروغ دیا گیا ہے جس سے مقامی بچوں کے لئے بہتر تعلیم کے وسائل میسر ہوسکیں گے ۔ریاستی حکومت کی حصولیابیوں کو شمار کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بغیر کسی تفریق کے سبھی کے لئے کام کررہی ہے ۔ چاروں طرف ترقیاتی کام جاری ہیں کسی کے ساتھ بھی تفریق نہیں کی جارہی ہے ۔