حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : یمنی خاتون عمر 45 سال جو سماعت میں خلل سے متاثر تھیں ۔ گذشتہ 10 برسوں سے وہ سماعتی آلات استعمال کررہی تھیں ۔ لیکن اس عرصہ میں ان کی سماعت اس قدر متاثر ہوگئی کہ سماعتی آلات بھی غیر موثر ہوگئے ۔ خاتون نے میڈی کور ہاسپٹل سے رجوع ہو کر اپنی سماعتی تاریخ پیش کی ۔ ڈاکٹر سمپورنا گھوش نے کوچلیئر امپلانٹ سرجری کا مشورہ دیا ۔ ان کی سرجری کی گئی اور ان کو ایک کان میں امپلانٹ کروانا پڑا ۔ ایک ماہ بعد تھراپی سے خاتون خوش ہیں ان کی سماعت معمول پر آچکی ہیں ۔ ہندوستان میں کوچلیئر تھراپی نہایت عام ہے ۔ خصوصا بچوں کی سماعت کے نقصان کے بحال کرنے اس امپلانٹ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ ایک محفوظ سرجری ہے ۔ ڈاکٹر سمپورنا نے کہا کہ کوچلئیر امپلانٹ معمر افراد کے لیے عظیم تحفہ ہے ۔ تفصیلات کے لیے میڈی کور ہاسپٹل کے نمبر 68334455 پر ربط کریں ۔۔
