سماعت قرآن کے اختتامی پروگرام

   

بچکنڈہ /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) واجد نگر شیخ میراں کے مکان میں 11 رمضان سے خواتین میں سماعت قرآن کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شیخ میراں کی دختر عالمہ اسری فردوس نے روزانہ 3 پاروں کی تلاوت ہو رہی تھی ۔ آج اختتامی پروگرام عمل میں آیا جس میں خواتین کی کافی تعداد موجود تھی ۔ اس اختتامی تقریب سے مولانا عبدالعلیم فاروقی ناظم مدرسہ جامعہ خیرالنساء نے شرکت کی اور قرآن رمضان عبادت بعد رمضان میں بھی عبادت کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ قرآن اللہ کا اعلی کلام ہے ۔ مولانا کی رقت انگیز دعاء پر اختتام ہوا ۔ بعد پروگرام عالمہ اسری فردوس کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکبادی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
بانسواڑہ میں 14 اپریل کو خواتین کی تراویح کا اختتامی پروگرام
بچکنڈہ /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ محمد شعیب خان کے اطلاع کے بموجب 14 اپریل 22 رمضان بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام بمکان J3 ڈبل بییڈروم مکان نمبر 400 بانسواڑہ میں خواتین کی تراویح کا اختتامی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس میں خطاب اور دعاء کرنے کیلئے مولوی محمد سفیان کوٹ گلی بانسوارہ شرکت کریں گے ۔
بھیم کمار نارائن پیٹ کے
نئے ڈی پی آر او
نارائن پیٹ 12/اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے انچارج ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر مسٹر سیتارام کی جگہ پر عادل آباد ڈی پی آر او مسٹر بھیم کمار کا تقرر عمل لایا گیا ہے ، مسٹر سیتا رام جو ڈی پی آر او ناگر کرنول ہیں نارائن پیٹ ضلع کی دو سال سے زائد ذمہ داری نبھا رہے تھے ، مسٹر بھیم کمار کل اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کرینگے۔