غزہ پٹی: انسانی حقوق کے کارکنوں اور تنظیموں نے فلسطینی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سما عبدالہادی نامی ڈی جے کو رہا کر دیں۔سما کو ‘فلسطینی ٹیکنو کوئین’ بھی کہا جاتا ہے۔انھیں اتوار کو غربِ اردن کے علاقے نبی موسیٰ میں ایک ایونٹ منعقد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ یہاں پر ایک اسلامی مزار، ایک مسجد اور ایک ہاسٹل بھی قائم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس وزارتِ سیاحت کی جانب سے فلم کی شوٹنگ کے لیے اجازت نامے موجود ہیں۔ شوٹنگ میں ٹیکنو پارٹی کے مناظر بھی ہونے تھے۔ مگر مذہبی رجحان رکھنے والے چند فلسطینی مسلمانوں نے اس ایونٹ کو ‘ہتک آمیز’ قرار دیا ہے۔