ممبئی / چھترپتی سمبھاجی نگر :وزیراعظم نریندر مودی کے مہاراشٹر میں چھتر پتی سمھاجی نگر اورنگ آباد آمد پرمہاویکاس اگھاڑی ( ایم وی اے)کے لیڈروں نے سخت احتجاج کیااور انہیں حراست میں لے لیاگیا۔خبر کے مطابق مہا وکاس اگھاڑی کے کارکنوں نے ریاستی قانون سازکونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے کی قیادت میں اتوار کو جیسے ہی وزیر اعظم نریندر مودی جلگاؤں میں لکھپتی دیدی کی تقریب میں شرکت کے لئے ہوائی اڈے پر پہنچے ، چکلتھانہ ہوائی اڈے کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ اراکین سیاہ لباس پہنے ہوئے تمام شرکاء نے ہاتھوں میں سیاہ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،جنہوں نے ریاست بھر میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافے پر حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔دانوے نے کہا کہ ملک میں لڑکیاں اور خواتین محفوظ نہیں، تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ بدلاپور، اکولا اور دیگر مختلف مقامات پر خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے خواتین میں خوف وہراس کاماحول ہے ۔اپوزیشن لیڈر دانوے کی قیادت میں احتجاج پرامن طریقے سے کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے کر کارروائی کے بعد چھوڑ دیا۔اس موقع پر کانگریس کے سٹی صدر یوسف شیخ، قوم پرست شرد چندر پوار گروپ خواجہ شرف الدین ملا، سابق میئر نند کمار گھوڈیلے ، راجو ویدیا، دنیشور ڈانگے ، مننا بھائی وغیرہ موجود تھے ۔ اس دوران انتظامیہ نے مودی کا خیرمقدم کیا۔
سرپرست وزیر عبدالستار، ہاؤسنگ منسٹر اتل سیو، ایم پی سندیپن بھومرے ، ایم ایل اے سنجے شرسٹھ، ایم ایل اے پرشانت بامب، ایم ایل اے ادے سنگھ راجپوت، ایم ایل اے پنکجا منڈھے ، ایم پی ڈاکٹر بھگوت کراڑ، سابق مرکزی وزیر راؤ صاحب۔ اس موقع پر دانوے اور کلکٹر دلیپ سوامی، پولس کمشنر پروین پوار، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونے کمار راٹھوڑ موجود تھے ۔ اس کے بعد مودی ہیلی کاپٹر طے شدہ پروگرام کے لیے جلگاؤں کے لیے روانہ ہوئے ۔