سمت ملک ڈوپ ٹسٹ میں ناکام

   

نئی دہلی : ٹوکیو اولمپک میں رسائی حاصل کرنے والے پہلوان سمت ملک ڈوپ ٹسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں۔ سمت نے 125کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں ٹوکیو کے لئے کوٹہ حاصل کیا تھا۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے اسسٹنٹ سکریٹری ونودکمار نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سمت کمار بیمار تھے اسی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ انہوں نے غلطی سے کوئی دوالے لی ہو۔ ریسلنگ کے عالمی ادارے یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے انہیں فی الحال عارضی طورپر معطل کردیا ہے ۔